آداب الجهاد
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب تمہارے لیے بہت سی سر زمینیں فتح ہو جائیں گی اور اللہ تعالی تمہارے لیے کافی ہو جائے گا۔ لہذا کسی شخص کو اپنے تیروں میں مشغول ہونے سے عاجز نہیں آنا چاہئے“۔
عن عقبة بن عامر -رضي الله عنه- سمعت رسول الله -صلى الله عليه وسلم- يقول: «سَتُفْتَحُ عليكم أَرَضُونَ، ويكفيكم الله، فلا يعجز أحدكم أن يلَهْوُ بأَسْهُمِهِ».
شرح الحديث :
اس حدیث میں مسلمانوں کو تیر اندازی سیکھنے اور اس کی مشق کرنے پر ابھارا گیا ہے۔ اگرچہ اس کی ضرورت نہ بھی ہو۔ اس لیے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے حصولِ مدد اور مسلمانوں کے لیے کفایت اور رزق کے حصول کا ذریعہ ہے۔