حق الإمام على الرعية
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ كو فرماتے ہوئے سنا: "جس نے بادشاہ کی بے توقیری کی، اللہ اسے ذلیل کرے گا۔"
عن أبي بكرة -رضي الله عنه- قال: سمعت رسول الله -صلى الله عليه وسلم- يقول: «من أهان السلطان أهانه الله».
شرح الحديث :
اس حدیث میں بادشاہ کے احكامات کی تحقير و توہین كرنے کی حرمت آئی ہے، كيونکہ اس پر سخت وعید مترتب ہوتي ہے كہ اللہ تعالی ايسا كرنے والے كو دنیا وآخرت میں ذلت ورسوائى سے دوچار کرے گا، اور بدلہ عمل ہی کے جنس سے ملتا ہے۔