فوائد ذكر الله عز وجل
کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نمازوں کے بعد کہے جانے والے کچھ کلمات ہیں، جنھیں ہر فرض نماز کے بعد کہنے والا یا ان پر عمل کرنے والا کبھی ناکام و نامراد نہیں ہو سکتا؛ 33 مرتبہ 'سبحان اللہ'، 33 مرتبہ 'الحمد للہ'، اور 34 مرتبہ 'اللہ اکبر'“۔
عن كعب بن عجرة -رضي الله عنه- عن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: «مُعَقِّباتٌ لا يخيب قائلهنَّ -أو فاعلهنَّ- دُبُرَ كل صلاة مكتوبة: ثلاث وثلاثون تسبيحة، وثلاث وثلاثون تحميدة، وأربع وثلاثون تكبيرة».
شرح الحديث :
اس حدیث سے پانچوں نمازوں کے بعد ان اذکار کے پڑھنے کی مشروعیت ثابت ہوتی ہے اور اس کی حکمت یہ ہے کہ فرائض کے اوقات میں (خیر و بھلائی کے) دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور اعمال آسمانوں پر اٹھائے جاتے ہیں؛ لہٰذا ان اوقات میں ذکر زیادہ اجر و ثواب کا حامل ہوتا ہے۔