آداب السلام والاستئذان
براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو دو مسلمان بھی آپس میں ملاقات کریں اور مصافحہ کریں، تو ان کے جدا ہونے سے پہلے ہی انھیں بخش دیا جاتا ہے۔‘‘
عن البراء -رضي الله عنه- قَالَ: قَالَ رسولُ الله -صلى الله عليه وسلم-: "مَا مِنْ مُسْلِمَينِ يَلْتَقِيَانِ فَيَتَصَافَحَانِ إِلاَّ غُفِرَ لَهُمَا قَبْلَ أنْ يَفْتَرِقَا".
شرح الحديث :
آپ ﷺ کا فرمان: "ما من مسلمين يلتقيان فيتصافحان" (جو دو مسلمان بھی آپس میں ملاقات کریں اور مصافحہ کریں) یعنی ملاقات کے فوراً بعد مصافحہ کریں۔ "إلا غفر لهما" (انھیں بخش دیا جاتا ہے۔) نیک اعمال کے ذریعے صرف وہ صغیرہ گناہ معاف ہوتے ہیں جو اللہ سبحانہ کے حق سے متعلق ہوتے ہیں۔ "قبل أن يتفرقا" (ان کے جدا ہونے سے پہلے) اس میں مصافحہ کرنے کی تاکید ہے اور اس پر زور دیا گیا ہے۔ لیکن اس حدیث سے حرام مصافحہ مستثنیٰ ہے جیسے کہ اجنبی عورت سے مصافحہ کرنا۔