أسباب إجابة الدعاء وموانعه
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ "اللہ کے چہرے کے واسطے سے صرف اور صرف جنت کا سوال کرنا چاہیے"۔
عن جابر -رضي الله عنه- قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: «لا يُسْأَلُ بوَجْه الله إلا الجَنَّةُ».
شرح الحديث :
اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے اللہ کے چہرے کے واسطے سے دنیا کے ہیچ اور بے قیمت سازو سامان کو مانگنے سے منع فرمایا کیونکہ دنیا حقیر اور فانی ہے اور اللہ کا چہرہ عظیم اور باقی رہنے والا ہے۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے اس بات کو مباح قرار دیا کہ اللہ کے چہرے کے واسطے سے جنت اور اس تک لے جانے والی وسائل کا سوال کیا جائے کیونکہ جنت عظیم ہے اور اللہ کے چہرے کے واسطے سے عظیم شے مانگنے میں اللہ کی تعظیم اور اکرام ہے۔