آداب السلام والاستئذان
عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے مرفوعا روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا کہ کون سا اسلام بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "تم کھانا کھلاؤ اور جس کو پہچانو اس کو بھی اور جس کو نہ پہچانو اس کو بھی سلام کرو۔"
عن عبد الله بن عمرو بن العاص -رضي الله عنهما- مرفوعاً: أن رجلاً سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم: أي الإسلام خير؟ قال: «تطعم الطعام وتقرأ السلام على من عرفت ومن لم تعرف».
شرح الحديث :
صحابۂ کرام نے سوال کیا کہ کون سا اسلام بہتر ہے؟ یعنی اسلامی آداب یا اہل اسلام کی وہ کون سی خصلتیں ہیں، جو ثواب اور نفع کے اعتبار سے زیادہ بہتر ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے جواب دیتے ہوئے فرمایا: لوگوں کو کھانا کھلانا اور ہر شخص کو سلام کرنا؛ چاہے وہ آپ کا شناسا ہو یا اجنبی ہو۔