آداب الزيارة والاستئذان
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جسے تحفے میں کوئی خوشبو پیش کی جائے تو وہ اسے واپس نہ کرے۔ اس کا بوجھ کچھ بھی نہیں ہوتا اور مہک خوشگوار ہوتی ہے۔
عن أبي هريرة -رضي الله عنه- مرفوعاً: «من عُرِضَ عليه رَيْحَانٌ فلا يرده، فإنه خفيف الْمَحْمِلِ، طيب الريح».
شرح الحديث :
جسے خوشبو بطور تحفہ دی جائے اسے چاہیے کہ وہ اسے قبول کر لے کیونکہ اس کے اٹھانے میں کوئی مشقت نہیں ہوتی اور اس پر مستزاد یہ کہ اس کی مہک خوشگوار بھی ہوتی ہے ۔