معادات، دشمنی کرنا (الْمُعَاْدَاة)
العقيدة
المعنى الاصطلاحي :
اللہ کے دشمنوں سے قول اور فعل کے ذریعہ دشمنی کا اظہار کرنا، اور ان سے براءت ظاہر کرنا نیز ظاہری اور باطنی طور پر ان سے دوری اختیار کرنا۔
الشرح المختصر :
معادات میں بغض ونفرت، مخالفت اور دوری اختیار کرنے کا معنی پایا جاتا ہے، تاہم معادات میں یہ شامل نہیں کہ ان پر ظلم کیا جائے یا شریعت کے بیان کردہ ان کے حقوق پر حملہ کیا جائے۔
التعريف اللغوي المختصر :
معادات: دشمنی ظاہر کرنا، عداوت اسم ہے جس کا معنی دشمنی اور کنارہ کشی ہے۔ اس کا حقیقی معنی ہے: ’بغض کرنا‘۔ اس کی ضد ’موالات‘ (دوستی) ہے۔