مدد طلب کرنا، مدد چاہنا (الاسْتِنْجَادُ)
الفقه العقيدة أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
کسی دوسرے سے شدید ضرورت کے وقت میں مدد طلب کرنا۔
الشرح المختصر :
اسْتِنْجاد کا معنی ہے کسی اور سے دین، جان، آبرو اور مال وغیرہ کی حفاظت کے لئے مدد طلب کرنا جب کہ اس کا کوئی سبب پایا جائے جیسے کافروں کے ساتھ جنگ میں شکست کے موقع پر یا پھر جب چوری یا لوٹ مار وغیرہ (کا خطرہ) درپیش ہو۔
التعريف اللغوي المختصر :
استنجاد لغت میں نجدۃ (یعنی مدد) طلب کرنے کو کہتے ہیں۔ نجدۃ کا معنی ہے: معاونت اور مدد۔ نجد کا اصل معنی ہے قوت اور بلندی۔ استنجاد کو یہ نام اس لئے دیا گیا کیونکہ اس میں دوسرے شخص کو قوت حاصل ہوتی ہے۔