کہانت (الْكَهَاْنَة)
العقيدة الفقه
المعنى الاصطلاحي :
غیب جاننے کا دعوی کرنا اورآئندہ پیش آنے والے امور کی خبر دینا۔
الشرح المختصر :
کہانت سِحر کی اقسام میں سے ایک قسم اور اہلِ جاہلیت کے اعمال میں سے ایک عمل ہے۔ اس کا معنی ہے: غیبی امور اور مستقبل میں پیش آنے والی چہزوں کی خبر دینا۔ عرب میں کہانت تین طرح کی تھی: پہلی قسم: انسان کا کوئی جن دوست ہوتا جو اسے آسمان سے چرائی گئی خبریں بتاتا۔ دوسری قسم: یہ کہ جن اسے روئے زمین پر واقع ہونے والی باتوں کی خبر دے۔ تیسری قسم: غیب جاننے کے لیے اسباب و مقدمات سے استدلال کرنا۔ کاہن کے پاس جانے اور اس سے پوچھنے کی کئی قسمیں ہیں: اول: آدمی بغیر کوئی عقیدہ رکھے اس سے سوال کرے۔ اس قسم کا سوال جائز نہیں ہے۔ دوم: آدمی اس سے سوال کرکے اس کی تصدیق کرے۔ یہ کفر ہے۔ کیونکہ علم غیب کی معرفت میں اس کی تصدیق کرنے میں قرآن کی تکذیب ہوتی ہے۔ سوم: آدمی اس سے اس لیے سوال کرے تاکہ اس کےذریعے اس کی بے بسی و درماندگی اور جھوٹ ظاہر کرسکے۔ اس قسم کا سوال مطلوب ہے۔
التعريف اللغوي المختصر :
الكَهانَةُ: غیب اور خفیہ امور کی معرفت کا دعوی کرنا۔ کہا جاتا ہے: ”كَهَنَ، يَكْهَنُ ويَكْهُنُ، كَهانَةً“ یعنی اس نے غیب اور خفیہ امور کی معرفت کا دعوی کیا۔ کہانت اصل میں ”التَّكَهُّن“ سے ماخوذ ہے، جس کا معنی ہے اٹکل، تخمینہ، اندازہ، ظن، اور کذب۔