علمانیت (لادینیت) (الْعَلْمَانِيَّةُ)

علمانیت (لادینیت) (الْعَلْمَانِيَّةُ)


الثقافة والدعوة العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


قومی یا انفرادی سطح پر زندگی کو غیر مذہب (لادینیت) پر قائم کرنا۔

الشرح المختصر :


’علمانیت‘ (لا دینیت، سیکولرزم) ایک ایسا نظریہ ہے جس کا مقصد زندگی کے تمام: سیاسی، اقتصادی، سماجی اور فکری شعبوں میں لوگوں کی توجہ آخرت سے ہٹا کر صرف دنیا پر مرکوز کرنا ہے۔ اس کا ظہور سترہویں صدی میں یورپ میں ہوا۔ اس کے ظہور کا سب سے اہم سبب چرچ کا ظالمانہ رویہ تھا، چاہے یہ ظلم دین سے متعلق ہو بایں طور کہ کنیسہ نے صحیح دین میں تحریف کردی، اللہ کی حلال کردہ اشیا کو حرام کردیا اور حرام کردہ اشیا کو حلال ٹھہرا دیا۔ یا پھر یہ مالی ظلم ہو بایں طور کہ انھوں نے مال و دولت کے حصول کو ممنوع قرار دیے دیا اور لوگوں پر ٹیکس عائد کردیا جیسا کہ تحریف شدہ انجیلوں میں آیا ہے۔ سیکولرزم کے تین ستون ہیں: اول: انسانی توجہ کو صرف دنیا میں محدود کردینا اور زندگی میں مذہب کی حیثیت کو پیچھےکردینا؛ تاکہ وہ انسان کی ذاتی سرگرمیوں میں سے ہو جائے۔ لیکن آخرت کی زندگی چونکہ ایک ماورائے طبیعت شے ہے اس لیے اسے مادی زندگی اور اس کے محسوس قوانین میں اثرانداز ہونے سے یکسر دور رہنا چاہیے۔ دوم: علم، اخلاق اور سوچ کو مذہب کی تعلیمات کی تعمیل کرنے سے دور رکھنا۔ سوم: غیر مذہبی بنیاد پر سیاسی اداروں پر مشتمل ریاست قائم کرنا۔ علمانیت (سیکولرزم) کے کچھ افکار و عقائد یہ ہیں: 1۔ سیاست اور زندگی سے مذہب کی علیحدگی۔ 2۔ فحاشی اور اخلاقی انارکی کو فروغ دینا، خاندان کی بنیاد کو تباہ کرنا اور خواتین کی آزادی جس کا مقصد اسے شرعی احکام سے دست بردار کرنا اور ماکرانہ طریقوں سے اسے اس میں دھکیل دینا ہے۔ 3۔ ان کا خیال ہے کہ اسلام تہذیب وتمدن سے مطابقت نہیں رکھتا اور پسماندگی کی دعوت دیتا ہے۔ 4۔ ان میں سے کچھ لوگ تو سرے سے اللہ کے وجود ہی کے منکر ہیں۔

التعريف اللغوي المختصر :


العِلْمانِيَّةُ (عین کے زیر کے ساتھ): یہ 'عِلْم کی طرف نسبت ہے جس کا معنی ہے: معرفت اور ادراک۔ ایک اور قول کی رو سے 'علمانيت' (عین کے زبر کے ساتھ) 'عَلما' (عین کے زبر کے ساتھ) کی طرف نسبت ہے جو کہ ایک سریانی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی ہے: عالَم یا دنیا۔