رِدَّت، لوٹنا، پھرنا، مرتد ہونا، اسلام چھوڑ کر کفر اختیار کرلینا۔ (الرِّدَّةُ)

رِدَّت، لوٹنا، پھرنا، مرتد ہونا، اسلام چھوڑ کر کفر اختیار کرلینا۔ (الرِّدَّةُ)


العقيدة الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


دینِ اسلام سے نکل کر کفر کی طرف جانا۔ (2)

الشرح المختصر :


’رِدَّت‘: اس سے مراد دین اسلام کو چھوڑ کر کفر کی طرف جانا ہے۔ ایسا نواقض اسلام میں سے کسی کا ارتکاب کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ناقض سے مراد یہاں ہر وہ شے ہے جو بندے کے اسلام کو باطل و فاسد کر دیتی ہے چاہے وہ اعتقادی ہو یا قولی و عملی۔ ’اعتقادی نواقض‘ میں سے کچھ یہ ہیں: اللہ تعالیٰ کے شریک کا عقیدہ رکھنا جیسے یہ عقیدہ رکھنا کہ اللہ تین خداؤں میں سے ایک ہے یا یہ اعتقاد رکھنا کہ عیسی علیہ السلام اللہ کے بیٹے ہیں۔ (تعالى اللهُ عمّا يقولون)۔ ’قولی نواقض ‘میں سے کچھ یہ ہیں : اللہ تعالیٰ یا رسول ﷺ کو گالی دینا۔ ’عملی نواقض‘ میں سے چند یہ ہیں: غیر اللہ کے لیے ذبح کرنا اور جادو کرنا۔

التعريف اللغوي المختصر :


’رِدَّت‘: ’ارتداد‘، ’لوٹنا‘ اور ’پھر جانا‘۔ کہا جاتا ہے ’’ارْتَدَّ الشَّخْصُ عَن الإِسْلامِ‘‘ یعنی وہ اسلام سے پھر گیا اور کفر کی طرف لوٹ گیا ۔ اس کے یہ معانی بھی آتے ہیں: ’واپس آنا‘،’ انکار کرنا‘،’رکنا ‘،’منتقل ہونا‘۔