خارق عادت امور (خَوَارِقُ الْعَادَات)
العقيدة
المعنى الاصطلاحي :
ہر وہ شے جو امورِ عادیہ میں سے نہ ہو بایں طور کہ بشری طاقت سے بالاتر ہو اور انسانوں کے دائرہ قدرت میں نہ آتی ہو۔
الشرح المختصر :
خارق عادت سے مراد خلاف عادت امور ہیں، جن کی طرف یہ امور منسوب ہوتے ہیں اس کے اعتبار سے ان کی مندجہ ذیل قسمیں ہیں: جب ان کی اضافت کسی نبی کی طرف کی جائے تو ان کا نام آیت، برہان اور معجزہ ہوگا، یہ جنس، تعریف اور حقیقت میں ان امور کے بالکل مخالف ہیں جو جادوگروں کے ہاتھوں ظہور پذیر ہوتے ہیں۔ اور اگر ان کی اضافت کسی ولی کی طرف کی جائے تو اس صورت میں اسے کرامت کہا جاتا ہے۔ اور اگر کاہنوں اور جادوگروں اور شعبدہ بازوں کی طرف اضافت کی جائے تو انہیں ”شیطانی کیفیات“ کا نام دیا جاتا ہے۔