بحث (حجت بازی) (الْجَدَل)
العقيدة أصول الفقه الفقه الثقافة والدعوة
المعنى الاصطلاحي :
متنازع فریقین میں سے ہر ایک کا اپنی بات کے اثبات اور دوسرے کی بات کی تردید کے لیے اپنی حجت پیش کرنا۔
الشرح المختصر :
جدل: مختلف نقطۂ نظر کے حامل دو افراد کا دلائل و براہین کو پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے سے مخاطب ہونا اور باہم گفتگو کرنا بایں طور کہ ان میں سے ہر ایک کا مقصد اپنے مدِ مقابل پر غالب ہونا اور اس سے اپنی بات منوانا ہو۔ دین میں جدل کی دو قسمیں ہیں: 1۔ قابلِ تعریف جدل: اس سے مراد وہ جدل ہے جس کا مقصد صحیح ہو جیسے حق کو ثابت کرنا، درست بات کو ظاہر کرنا، باطل کا رد کرنا، شبہات واوہام کا ازالہ کرنا، مدِ مقابل کو لا جواب کرنا اور اس کی باطل گوئی سے اسے خاموش کرانا، دلائل میں فرق کرنا اور دلائل صحیحہ اور دلائل فاسدہ کی وضاحت کرنا، مومنوں کو حق پر ثابت قدم رکھنا اور اس پر ان کے ایمان و یقین کو بڑھانا۔ 2۔ قابلِ مذمت جدل: اس سے مراد وہ جدل ہے جس کا مقصد فاسد ہو جیسے حق کو رد کرنا، باطل کا اظہار اور اس کی نشر و اشاعت کرنا، یا لوگوں کے درمیان شہرت اور برتری چاہنا وغیرہ۔
التعريف اللغوي المختصر :
الجَدَل: سخت لڑائی جھگڑا۔ ”المُجَادَلة“ اور ”الجِدَال“ کا معنی ہے: باہم مناظرہ کرنا اور جھگڑنا۔ کہا جاتا ہے: جادَلَهُ یعنی اس نے اس کے ساتھ مناظرہ اور بحث کیا۔ اس کا معنی غالب ہونا بھی آتا ہے۔ یہ دراصل ”الجَدْل“ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے: قوت اور سختی۔ اسی معنی کے اعتبار سے مناظرہ کو جَدَل کا نام دیا گیا کیونکہ اس میں قوت و شدت کا اظہار ہوتا ہے۔