التفات، دائیں یا بائیں طرف پھرنا۔ (الاِلْتِفَات)
علوم القرآن أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
چہرہ یا جسم یا دونوں کو دائیں یا بائیں طرف موڑنا۔
الشرح المختصر :
التفات چہرہ یا جسم یا دونوں کو دائیں یا بائیں طرف موڑنے کو کہتے ہیں۔ یہاں موڑنے سے مراد ان اعضاء کا رُخ ایک طرف سے دوسری طرف کرنا ہے۔ التفات کی دو اقسام ہیں: 1- پورے بدن کی بجائے صرف چہرے کا (موڑنا) التفات۔ 2- چہرے اور بدن دونوں کا (موڑنا) التفات۔
التعريف اللغوي المختصر :
التفات کا لغوی معنی ہے دائیں یا بائیں طرف پھرنا۔ یہ دراصل ’لَفْت‘ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے کسی شے کا اپنے رخ سے پھرنا۔