اعتراضْ (الْاِعْتِرَاض)

اعتراضْ (الْاِعْتِرَاض)


علوم القرآن العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


دل اور اعضاء وجوارح کا حق کو تسلیم کرنے، پسند کرنے اور مان لینے سے باز رہنا۔

الشرح المختصر :


اعتراض کى تین قسمیں ہیں: 1- شبہات، خیالات اور تاویلات کى بنیاد پر اللہ تعالى کے اسما وصفات پر اعتراض کرنا۔ 2- فاسد آرا اور باطل شبہات کے سہارے اللہ تعالى کى شریعت اور احکام جیسے تحلیل وتحریم وغیرہ پر اعتراض کرنا۔ 3- جاہلی عادات واطوار کو اختیار کر کے اللہ تعالى کے افعال اور قضا وقدر سے راضی نہ ہو کر اعتراض کرنا۔

التعريف اللغوي المختصر :


باز رہنا اور انکار کرنا اور اس کى ضد ہے اطاعت وفرماں برداری کرنا۔بنیادی طور پر یہ ”عرْض“ سے ماخوذ ہے جس کے معنى ہیں واضح اور ظاہر ہونا۔ اور ایک قول کے مطابق اس کی اصل ہے ”العرض“ جو چوڑائی کے معنى میں مستمعل ہوتا ہے۔ اعتراض کے اور بھی معانی ہیں جیسے مخالفت، تناقض، مزاحمت، کنارہ کشى اور نکیر وغیرہ۔