چور (لِصٌّ)
أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
جو خفیہ طور پر کسی کا مال بزورِ بازو اور اذیت دے کر چرا لیتا ہے۔
الشرح المختصر :
لصّ سے مراد ہر وہ شخص ہےجو دوسروں کے مال پر ان کی رضامندی کے بغیر قبضہ کرلیتا ہے، چوری و ڈکیتی کے ساتھ اکثر طاقت اور تشدد کا استعمال جڑا ہوتا ہے، جیسے اسلحہ وغیرہ سے ڈرانا دھمکانا۔
التعريف اللغوي المختصر :
اللِّصُّ: چور۔ کہا جاتا ہے: ”لَصَّ الرَّجُلُ الشَّيْءَ لَصّاً“ یعنی آدمی نے فلاں شے چوری کی، لفظِ لص کی اصل لصص سے ہے، جس کا مطلب ہے ہمیشہ ساتھ رہنا اور قریب قریب ہونا، یہ بھی کہاجاتا ہےکہ لصص کا معنی ہے: ’کسی چیز کو پردے میں کرنا‘۔