نصوص میں تحریف اور فاسد تاویل کرنا (قرمطة)

نصوص میں تحریف اور فاسد تاویل کرنا (قرمطة)


العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


دلائل کو اُن کے اس صحیح معنی سے پھیر دینا جس کے لیے انھیں وضع کیا گیا ہو۔

الشرح المختصر :


’قرمَطہ‘: نصوص ميں تحريف كرنا اور تاويلوں اور باطل معانی كے ذريعے ان ميں تبديلي كرنا، چاہے یہ لفظی تحریف ہو یا معنوی یا دونوں۔ اس بات کو قرمطہ کا نام ایک باطنی فرقہ قرامطہ کی طرف نسبت کی وجہ سے دیا گیا ہے جو لوگ حمدان بن قِرمِط کے پیرو تھے۔ ’قرامطہ‘ معلوم ومعروف نصوص کی تحریفات اور فاسد معانی کے ساتھ تفسیر کرتے ہیں۔ جیسے کہ وہ نماز کے معنی کی تحریف کرتے ہوئے کہتے کہ اس کا معنی ان کے اسرار کو جاننا ہے، روزے سے مراد ان کے اسرار کو چھپانا ہے، اور حج سے مراد ان کے شیوخ کی زیارت کرنا ہے، اسی طرح وہ دیگر عبادات کے بارے میں بھی کہتے ہیں۔ اس طرح متکلمین اہلِ بدعت اسما و صفات کے باب میں قرامطہ کے مشابہ ہیں جنھوں نے اسماء و صفات کے نصوص کی تاویل کی اور انھیں ان کے صحیح معانی سے خارج کردیا جن کے لیے یہ وارد ہوئی تھیں اور اپنی جانب سے نصوص کے فاسد معانی کو ثابت کیا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


القرمطۃ: دو اشیا کو ایک دوسرے کے قریب کرنا۔جب کوئی شخص چلتے ہوئے اپنے قدموں کو قریب قریب رکھے تو کہا جاتا ہے ’’قَرْمَطَ فِي مَشْيِهِ‘‘۔ یہ ملانے کے معنی میں بھی آتا ہے۔