ایسا قرض یا مال جس کے واپس ملنے کی کوئی امید نہ ہو (ضِمارٌ)

ایسا قرض یا مال جس کے واپس ملنے کی کوئی امید نہ ہو (ضِمارٌ)


أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


گم شدہ مال جس کے اس کے مالک کے پاس واپس آنے کی امید نہ ہو۔

الشرح المختصر :


الضِّمارُ: وہ مال جو مالک کے ہاتھ سے اس کی اجازت کے بغیر نکل جانے اور اس کے واپس ملنے کی امید ختم ہو جانے کی وجہ سے اس کا مالک اسے بڑھانے اور اس سے فائدہ اٹھانے پر قادر نہ ہو۔ ضمار کی چند صورتیں یہ ہیں: گم شدہ اونٹ، گم شدہ مال جس کی واپسی کی امید نہ ہو، وہ مال جسے حاکم نے ضبط کرلیا ہو، غصب شدہ مال جسے واپس لینے کی اس کے مالک میں قدرت نہ ہو، صحراء میں دبایا ہوا مال جس کی جگہ کا مالک کو علم نہ ہو، وہ قرض جس کے واپس ملنے کی امید نہ ہو قرض دار کے انکار کردینے اور دلیل نہ ہونے کی وجہ سے، اور اس کے علاوہ دیگر صورتیں۔

التعريف اللغوي المختصر :


الضِّمارُ: غائب چیز جس کی واپسی کی امید نہ ہو۔ یہ دراصل الإِضْمارِ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے: غائب ہونا اور چھپنا۔ اسی سے مالِ ضمار ہے یعنی گم شدہ مال جس کے واپس ہونے کی امید نہ ہو۔