نفل نماز (صَلاةُ النَّافِلَةِ)
أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
فرائض سے زائد مشروع نمازیں۔
الشرح المختصر :
نفل نماز: فرض نمازوں سے زائد نماز ۔ اس کی دو قسمیں ہیں: معین اور مطلق۔پہلی قسم: معین نماز نفل: یہ وہ نماز ہوتی ہے جس کا تعلق کسی سبب کے ساتھ ہو جیسے تحیۃ المسجد یا پھر وقت کے ساتھ ہو جیسے عید الاضحی کی نماز اور سنن رواتب وغیرہ ۔ دوسری قسم: مطلق نماز نفل جو معین نہ ہو: اس سے مراد وہ نوافل ہیں جن کا تعلق کسی سبب اور وقت کے ساتھ نہیں ہوتا۔