پردۂ بکارت کو زائل کرنا (افْتِضاضٌ)
أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
جماع یا جنایت کے ذریعہ عورت کے پردۂ بکارت کو زائل کرنا۔
الشرح المختصر :
افتضاض: جماع یا جنایت کے ذریعہ جیسے شرمگاہ میں انگلی یا کوئی لکڑی ڈال کر عورت کے پردۂ بکارت کو زائل کرنا۔ اسی مناسبت سے اس عمل کو ”افتضاض“ کہا جاتا ہے کہ اس میں پردۂ بکارت کو زائل کرنا ہوتا ہے۔
التعريف اللغوي المختصر :
افتضاض کا لغوی معنی ہے الگ الگ کرنا اور حصوں میں باٹنا۔ اس کے معنی توڑنے، سوراخ کرنے ور کشادہ کرنے کے بھی آتے ہیں۔