مُصْحَف (الْمُصْحَف)

مُصْحَف (الْمُصْحَف)


علوم القرآن

المعنى الاصطلاحي :


وہ اوراق جن میں قرآن کریم کی تمام آیات اور سورتوں کو اسی ترتیب کے ساتھ جمع کیا گیا ہو جس پر عثمان رضی اللہ عنہ کے دور میں امت کا اجماع ہو گیا تھا۔

الشرح المختصر :


المُصْحَفُ: وہ کتاب جس کے دونوں غلاف کے مابین اللہ تعالیٰ کا وہ کلام ہو جو اس کے رسول محمد ﷺ پر نازل ہوا خواہ اس میں لکھا ہوا پورا قرآن ہو یا اس کا کچھ حصہ ہو جب تک کہ یہ قرآن کے لیے مخصوص ہو، جیسے پارہ تبارک یا اس طرح کے دوسرے پارے۔ قرآن کے لیے مصحف کے نام کا استعمال ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور میں شروع ہوا۔

التعريف اللغوي المختصر :


المُصحَفُ: کسی مجلد میں لکھے ہوئے اوراق کا مجموعہ۔ ”الصُّحُفُ“ ”صَحِيفَة“ کی جمع ہے جس کا معنیٰ ہے: چمڑے یا کاغذ کا ٹکڑا جس پر لکھا جاتا ہو۔ بعدازاں ”مُصحَف“ کے لفظ کا استعمال قرآن کریم کے لیے غالب ہو گیا۔