یچیدہ اور تشریح طلب لفظ (الْمُشْكِل)
علوم القرآن أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
ایسا لفظ جس کے معنی میں شبہ ہو جائے اور کسی معنی کی تعیین نہ ہو بلکہ اسے دوسرے الفاظ واضح اور بیان کریں۔
الشرح المختصر :
المُشْكِلُ: وہ لفظ جس کے معنی کی باریکی، یا پھر اس کے ایک سے زیادہ معانی میں مشترک ہونے کی وجہ سے اس کی مراد غیر واضح ہو اور کسی ایسے قرینے اور دلیل کے بغیر اس کا معنی سمجھ میں نہ آئے جس سے یہ معانی کی دیگر تمام صورتوں اور شکلوں سے الگ ہو جائے۔ مشکل لفظ کی دو صورتیں آتی ہیں: 1۔ مشترک لفظ: جیسے ”قرء“ کا لفظ ہے جو طہر اور حیض کے معانی میں مشترک ہے اور ان میں سے کسی ایک کی تحدید کے لیے غور وفکر اور اجتہاد پر مبنی کوئی خارجی قرینہ ہونا ضروری ہے۔ 2۔ دو ایسے نصوص جن میں بظاہر تعارض ہو: قرآن کریم میں اس کی مثال: اللہ تعالیٰ کا سورۂ سجدہ میں یہ فرمان ہے : يُدَبِّرُ الأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ أَلْفَ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ (السجدۃ: 5) ترجمہ: ’’وه آسمان سے لے کر زمین تک (ہر) کام کی تدبیر کرتا ہے۔ پھر (وه کام) ایک ایسے دن میں اس کی طرف چڑھ جاتا ہے جس کا اندازه تمہاری گنتی کے ایک ہزار سال کے برابر ہے۔‘‘ حالانکہ سورۂ معارج میں اللہ تعالی نے فرمایا کہ: تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ (المعارج: 4) ترجمہ: ’’جس کی طرف فرشتے اور روح چڑھتے ہیں ایک دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے۔‘‘
التعريف اللغوي المختصر :
المُشکل:گڈ مڈ اور مشتبہ ہو جانے والی شے۔ اس کا اصل معنی ہے مختلف شکلوں اور صورتوں کے درمیان خلط ملط ہو جانا۔ ”اَشکال“ جمع ہے ”شَکل“ کی، جس کا معنی ہے: ہیئت، صورت، مثل، شبیہ۔