قفیز، ناپنے کا ایک قدیم شرعی پیمانہ (الْقَفِيْزُ)
الفقه أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
ناپنے کا ایک شرعی پیمانہ جس کی مقدار بارہ صاع ہوتی ہے۔ موجودہ دور کے لحاظ سے یہ 33 لیٹر یا 26 کیلو گرام کے مساوی ہے۔
الشرح المختصر :
قفیز ایک اسلامی پیمانہ ہے جسے وزن کرنے اور ناپنےکے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے ذریعے بہت سے شرعی احکام کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ یہ اسلامی دور حکومت میں عراق میں مشہور ہوا۔ اس کی مقدار بارہ صاع یعنی تینتیس (۳۳) لیٹر ہے۔
التعريف اللغوي المختصر :
قَفِیز: عراق میں ناپنے کا ایک قدیم پیمانہ جس میں آٹھ مکوک ہوتے ہیں اور ایک مکوک ڈیڑھ صاع کا ہوتا ہے۔ 'قفیز' معرب لفظ ہے اس کی اصل فارسی سے ہے۔ اس کا اطلاق لمبائی اور رقبہ ناپنے کی ایک اکائی پر بھی ہوتا ہے جس کی مقدار 144 گز ہوتی ہے۔