پیالہ (جو پانی یا نبیذ وغیرہ پینے کے لئے استعمال ہوتاہے۔ )۔ ایسا گلاس جو اوپر سے چوڑا اور نیچے سے تنگ ہو۔ (الْقَدَحُ)
الفقه أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
ایسا برتن جسے (کوئ چیز) پینے وغیرہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ (2)
الشرح المختصر :
قَدح اس برتن کو کہتے ہیں جسے بنیادی طور پر پینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے چنانچہ اس سے پانی، دودھ اور نیبذ وغیرہ پی جاتی ہے۔ بعض اوقات یہ پینے کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے جیسے پیشاب کےلئے ۔ قَدح کو مختلف چیزوں جیسے شیشے اور لکڑی وغیرہ سے بنایاجاتا ہے ۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ قَدَح کا اطلاق اس برتن پر ہوتا ہےجو دو یا تین آدمیوں کو سیر کردے۔
التعريف اللغوي المختصر :
پیالہ، پیالی، پینے کا برتن۔ قدَح كا حقیقی معنی ہے: کسی شےکو (برتن، ڈونگے یا چلو وغیرہ سے)بھر کرلینا۔ برتن کو قَدَح اس لئے کہا جاتا ہےکیونکہ اس کے ذریعے کسی شے کو بھر کر لیا جاتا ہے۔ قَدَح کی جمع أَقْداحٌ ہے۔