سخت گمراہی (الْغِوَايَة)
العقيدة التربية والسلوك
المعنى الاصطلاحي :
یہ جاننے کے باوجود خواہشاتِ نفس اور شہوات کی پیروی کرنا کہ یہ خلافِ حق ہے۔
الشرح المختصر :
الغوایۃ: حق کو جانتے ہوئے اس کے برخلاف عمل کرنا، یا یوں کہا جائے: خواہشِ نفس کی پیروی کرنا اور نافرمانی میں مصروف ہونا، نیز اللہ تعالی کی شریعت اور ہدایت سے منحرف ہو جانا، اس طرح وہ ضلالت کے معنی میں ہے۔
التعريف اللغوي المختصر :
الغَوايةُ: گمراہی، خواہش نفس کی پیروی اور باطل میں انہماک۔ جب کوئی راستہ بھٹک جائے تو کہا جاتا ہے: ”غوى، يَغْوِي، غَيّاً وغَوايَةً“۔ غوایت کی ضد رشد وہدایت ہے۔