شفقت ومہربانی (الْعَطْف)
العقيدة التربية والسلوك
المعنى الاصطلاحي :
کمزور پر شفقت کرنا اور اس کے ساتھ رحم دلی اور حُسنِ سلوک کا معاملہ کرنا۔
الشرح المختصر :
'عطف' اہلِ ایمان کے خصائل میں سے ایک عظیم خصلت اور ایک بیش قیمت اخلاقی صفت ہے جس کے اثرات اللہ کی تمام مخلوقات تک پہنچتے ہیں چاہے وہ انسان ہو یا جانور، دور کا ہو یا نزدیکی، نیز چاہے انسان مسلمان ہو یا غیر مسلم۔ یہ نفس کی ایک صفت ہے جو اپنے سے متصف شخص میں رقت قلبی پیدا کرتی ہے اور اسے کمزور لوگوں یعنی فقرا، مساکین اور یتیموں وغیرہ پر شفقت کرنے پر ابھارتی ہے۔
التعريف اللغوي المختصر :
العَطْفُ: شفقت، رقت ورحم دلی۔ عطف کا معنی ممتا اور پیار بھی آتا ہے۔ اس کا حقیقی معنی ہے ’مڑنا اور جھکنا‘۔