أذی، تکلیف (الْأَذَى)
الثقافة والدعوة التربية والسلوك
المعنى الاصطلاحي :
انسان کو اس کی جان یا جسم یا مال میں لاحق ہونے والا معمولی نقصان ۔
التعريف اللغوي المختصر :
’اذی‘ معمولی تکلیف (ضرر) کو کہتے ہیں۔ ’تَاَذِّیْ‘، تکلیف/ نقصان پہنچنا۔ ’اذی‘ کا اصل معنی ہوتا ہے کسی شخص کو ناپسندیدگی لاحق ہونا۔ ’ایذاء‘: دوسروں کو تکلیف اور شر پہنچانے کو کہا جاتا ہے۔ ’اذی‘ کے معانی میں برائی، عیب، تکلیف اور درد بھی آتے ہیں۔