نجومی کا پیشہ، کہانت (الْعَرَافَة)

نجومی کا پیشہ، کہانت (الْعَرَافَة)


العقيدة الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


غیب اور مستقبل کی معرفت کا دعویٰ کرنا۔

الشرح المختصر :


عِرافہ: ’عَرَّاف‘ کے پیشے کو ’عِرافَہ‘ کہا جاتا ہے۔ ’عراف‘ اس کاہن اور نجومی کو کہتے ہیں جو غیب اور مستقبل کی معرفت کا دعویٰ کرتا ہے۔ ایک قول کے مطابق اس سے مراد وہ شخص ہے جو اندازہ اور ظن وتخمین کے ذریعہ، یا ریت میں لکیریں کھینچ کر، یا ہتھیلی اور پیالی پڑھ کر یا اس کے علاوہ دوسرے امور کے ذریعہ غائب چیزوں کے جاننے کا دعویٰ کرتا ہے، یا یہ کہ وہ ابتدائی علامات اور آثار کے ذریعہ غائب چیزوں کے مواقع کا پتہ چلاتا ہے، جیسے چور کی پہچان کرنا اور گم شدہ شے کی جگہ کو جاننا وغیرہ۔

التعريف اللغوي المختصر :


عِرافہ: ’عَرَّاف‘ کا پیشہ۔ ’عراف ‘سے مراد ’کاہن‘ اور’نجومی‘ ہے جو غیب اور مستقبل کا علم رکھنے کا دعویٰ کرتا ہے۔