عرّاف (وہ شخص جو غیبی امور کو جاننے کا دعویٰ کرتا ہو)۔ (الْعَرَّاف)
العقيدة
المعنى الاصطلاحي :
وه شخص جو بعض طریقوں کے ذریعے (غیبی) امور کو جاننے کا دعویٰ کرتا ہو، جیسے کسی چوری شدہ چیز کو جان لینا، یا کسی گمشدہ چیز یا شخص کی جگہ کی جانکاری کا دعوی کرنا وغیرہ۔
الشرح المختصر :
عرّاف: وہ شخص جو اندازے اور ظن وتخمین کی بنیاد پر، یا ریت پر لکیر کھینچ کر، یا ہاتھ اور پیالی پڑھ کر، یا اس طرح کے دیگر امور کے ذریعے غیبی امور کی خبر دیتا ہے، اور بعض علماء ’عرّاف‘ کا اطلاق اس شخص پر کرتے ہیں جو ماضی کے غیبی امور کو جاننے کا دعویٰ کرتا ہو، اور ’کاھن‘ کا اطلاق اس شخص پر ہوتا ہے جو ماضی اور مستقبل دونوں کے غیبی امور کو جاننے کا دعویٰ کرتا ہو۔ اور جو چیز ان دونوں کو جمع کرتی ہے وہ علم غیب کا دعویٰ کرنا ہے۔
التعريف اللغوي المختصر :
عرّاف: یہ ’عارف‘ سے مبالغے کا صیغہ ہے، اور اس سے مراد ’کاھن‘، ’ہاتھ دیکھنے والا‘، یا ’ستاروں کا حال بتانے والا ‘وہ شخص ہے جو غیب اور مستقبل کے جاننے کا دعویٰ کرتا ہو۔