نبیﷺ پر درود بھیجنا (الصَّلاَةُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم)

نبیﷺ پر درود بھیجنا (الصَّلاَةُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم)


الفقه العقيدة التربية والسلوك أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


اللہ تعالیٰ کا ملائے اعلی میں مقرب فرشتوں کے سامنے نبیﷺ کی تعریف کرنا۔

الشرح المختصر :


نبیﷺ پر درود بھیجنا بہت عظیم عبادت ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نبیﷺ کی تکریم و تعظیم ہے۔ آپﷺ پر درود بھیجنے کے لیے کئی الفاظ ہیں۔ جن میں سے ایک ”صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ“ ہے، اسی طرح کم ترین الفاظ جن کا کہنا کافی ہے وہ یہ ہیں: ”اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ“ البتہ رسول اللہﷺ پر بھیجا جانے والا سب سے افضل درود درودِ ابراہیمی ہے جو کہ یہ ہے: ”اللَّهُمَّ صَل عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آل مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آل مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ. إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔ ترجمہ: اے اللہ محمدﷺ اور آل محمدﷺ پر درود نازل فرما جیسے تو نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی آل پر درود نازل کیا بیشک تو قابل تعریف و بزرگی والاہے اور محمدﷺ اور آل محمد ﷺ پر برکتیں نازل فرما جیسے تو نے حضرت ابراہیم علیہ السلام پر برکت نازل کی ہے بیشک تو قابل تعریف و بزرگی والاہے۔ درود کے سلسلہ میں دیگر مختلف روایات بھی آئی ہیں۔ ’اللَّهمَّ صَلِّ عليه‘ کا معنی ہے کہ (اے اللہ): تو ملأ اعلىٰ یعنی مقرب فرشتوں میں آپﷺ کی تعریف فرما۔