صدیقیت (الصِّدِّيقِيَّة)

صدیقیت (الصِّدِّيقِيَّة)


العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


اللہ تعالی کے لیے کامل اخلاص کے ساتھ رسول ﷺ کی مکمل طور پر فرماں برداری کرنا۔

الشرح المختصر :


صِدیقیت: یہ نبوت کے مرتبے کے بعد کمال کا سب سے عظیم مرتبہ ہے۔ اس کا معنی یہ ہے کہ رسول ﷺ جو کچھ لے کر آئے ہیں اسے جان کر، اس کی تصدیق کرکے اور اس کی انجام دہی کرتے ہوئے اس پر مکمل طور پر ایمان لانا۔’صدیقیت‘ 'صدیق' کی طرف نسبت ہے جس سے مراد وہ شخص ہے جو زبان سے جو کچھ کہتا ہے اسے کرکے دکھاتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


صِدِّیقیت: اس کی نسبت 'صدّیق' کی طرف ہے۔ اس سے مراد وہ شخص ہے جو ہمیشہ سچ بولنے والا، حد درجہ سچائی سے کام لینے والا اور اسے لازم پکڑنے والا ہو، اور جو عمل سے اپنی بات کو سچ کر دکھاتا ہو۔ 'صدق' کا لفظ 'کَذب' کی ضد ہے۔