شریعت (الشَّرِيْعَةُ)
العقيدة الثقافة والدعوة أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
دین کے وہ تمام عقائد اور احکام جو بذریعہ وحی رسول ﷺ پر نازل ہوئے۔
الشرح المختصر :
شریعت: وہ تمام عقائد اور احکام جو اللہ نے مشروع کیے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس سے مراد ’دین کا واضح راستہ ہے‘ ۔
التعريف اللغوي المختصر :
شریعت: ’واضح راستہ جس پر چل کر پانی تک پہنچا جاتا ہو‘۔ اسے یہ نام اس کے واضح اور نمایاں ہونے کی وجہ سے دیا گیا۔ جب اونٹ پانی کے پاس پہنچ جائیں تو کہا جاتا ہے: ”شَرَعَت الإبِلُ شَرْعاً وشُرُوعاً“۔