سَنُّوسی تحریک، سنوسیت (السَّنُوسِيَّةُ)

سَنُّوسی تحریک، سنوسیت (السَّنُوسِيَّةُ)


الثقافة والدعوة العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


ایک صوفی سلسلے سے متاثر اسلامی دعوتی تحریک جس کی بنیاد محمد بن علی السنوسی الادریسی نے رکھی جس کی وفات 1859 عیسوی میں ہوئی۔

الشرح المختصر :


سَنّوسیت: ایک اسلامی دعوتی و اصلاحی تحریک جس کی بنیاد محمد بن علی السنوسی (وفات: 1276ہجری/ 1859ء) نے رکھی۔ زیادہ تر امور میں یہ کتاب و سنت پر اعتماد کرتی ہے تاہم یہ تصوف سے متاثر ہوگئی جس کی وجہ سے اس میں بعض شرکیانہ امور اور خرافات در آئیں۔ مسلمان کی ترقی کے لئے اس کا اپنا منہج ہے۔ اس کا ظہور لیبیا میں ہوا اور اس کے دینی مراکز شمالی افریقہ، سوڈان، صومال اور بعض اسلامی ممالک تک پھیل گئے۔ ابتدا میں یہ امام محمد بن عبدالوہاب کی دعوت سے متاثر تھی لیکن جلد ہی یہ صوفی تصورات سے متاثر ہوگئی جنہوں نے اسے اس کے دعوتی محور سے دور کر دیا۔ مثلا محمد علی السنوسی کی کتاب 'السلسبيل المعين في الطرائق الأربعين' (صفحہ 104) میں ان لوگوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جنہیں اس نے 'رجال الغیب' کا نام دیا اس نے ان کی منازل بیان کیں اور نقشہ بنا کر واضح کیا کہ کیسے ان کے مقامات کو جانا جا سکتا ہے۔ اسی طرح صوفیوں کے ہاں کشف کے معروف احوال کے بارے میں بھی اس نے گفتگو کی (صفحہ 88) اور اس پر مستزاد یہ کہ اسی کتاب کے صفحہ 45-46 میں وہ اس بات پر بھی فخر کا اظہار کرتا ہے کہ اس کے پاس ان سلسلوں کی اسانید ہیں جو گمراہ لوگوں جیسے ابن عربی اور الحلاج کی طرف منسوب ہیں۔