سَلَفْ (السَّلَفُ)

سَلَفْ (السَّلَفُ)


العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


صحابہ، تابعین، تبع تابعین اور خیر و خوبی کے ساتھ قیامت تک اُن کے نقش قدم پر چلنے والے ائمۂ اعلام جن کی امامت و فضیلت مسلَّم ہے۔

الشرح المختصر :


سَلف، اپنے عام معنی میں ایک ایسا اسم ہے، جس کا اطلاق دین میں سلف کی پیروی کرنے والے اور اُن کے نقشِ قدم پر چلنے والے پر کیا جاتا ہے۔ لیکن مطلق طور پر اس سے صحابہ، تابعین اور ان کے بعد آنے والے وہ ائمہ مُراد لیے جاتے ہیں جن کی اقتدا کی جاتی ہے، جن کا ظاہری وباطنی طور پر دین، پرہیزگاری اور تقوی مسلَّم ہے، دین میں اُن کا بلند رُتبہ ہے، لوگوں نے اُن کی باتوں کو قبولیت سے نوازا اور ان پر عمل پیرا ہوئے۔ تاہم اُن میں اہل سنت و جماعت، قابل اقتدا فقہائے اور علمائے امت کی روش سے انحراف کرنے والے ایسے فرقے شامل نہیں جنھیں بدعت سے مطعون کیا گیا ہو یا ناپسندیدہ القاب سے مشہور ہوئے ہوں، جیسے خوارج، روافض، قدریہ، مرجئہ، جبریہ، جہمیہ، معتزلہ اور دیگر گمراہ فرقے۔ ان لوگوں میں کوئی عیب نہیں جنھوں نے سلف کا مسلک ظاہر کیا اور اپنے آپ کو اُن کی طرف منسوب کیا؛ اس لیے کہ سلف کا مسلک سراپا حق ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


سَلَف یہ ’’سَلَفَ، يَسْلَفُ، سُلُوفاً‘‘ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں’’ وہ جو گزر گیا، آگے بڑھ گیا اور سبقت لے گیا‘‘۔ 'سَلَفُ الرَّجُل' سے مراد آدمی کے پہلے گزر جانے والے آبا و اجداد اور عمر و فضیلت میں فوقیت رکھنے والے اس کے رشتے دار ہیں۔