منطقی مغالطہ (السَّفْسَطَة)
العقيدة الثقافة والدعوة
المعنى الاصطلاحي :
حقائق کو چھپانے اور دھوکہ دینے کے مقصد سے نقل و عقل سے ثابت شدہ حقائق کی ان کا علم ہونے کے باوجود نفی کرنا۔
الشرح المختصر :
سفسطہ: خیالی اور بے بنیاد باتوں سے مرکب قیاس کا نام ہے۔ اس کے ذریعہ مقابل اور حریف کو غلط ثابت کرنا اور اس کو خاموش کرنا مقصود ہوتا ہے۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے: سفسطہ ایک ایسا قیاس ہے جس کا ظاہر برحق (معلوم ہوتا) ہے جب کہ اس کا باطن باطل ہوتا ہے، اس طرح سے کہ اس کے مقدمات تو صحیح ہوتے ہیں مگر اس کے نتائج جھوٹے ہوتے ہیں۔ اس سے دوسروں کو یا نفس کو دھوکہ دینا مقصود ہوتا ہے۔ ’سفسطہ‘ کا اطلاق اس قیاس پر بھی ہوتا ہے جس سے کوئی شخص دھوکہ نہیں کھاتا۔ لفظِ ’سوفسطائیہ‘ کا اطلاق حسیات اور بدیہیات کے منکر فرقہ پر بھی ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی صفات میں ’سفسطہ‘ کا مطلب ہے: علم کے باوجود نصوصِ صفات کے معانی کا انکار کرنا جن معروف معانی پر وہ لغوی اور شرعی اعتبار سے دلالت کرتے ہیں۔
التعريف اللغوي المختصر :
سفسطہ: یہ ایک ’مغالطہ آمیز حکمت‘ اور ’ملمع کیے ہوئے علم کا نام ہے۔ یہ ایک یونانی لفظ سے معرب ہے، جو دو لفظوں:’سوفا‘ اور ’اسطا‘ سے مرکب ہے۔ ’سوفا‘ علم وحکمت کا نام ہے، اور ’اسطا‘ غلط چیز کا نام ہے۔