بیت الخلاء (قضائے حاجت کی جگہ) (الْخَلَاءُ)

بیت الخلاء (قضائے حاجت کی جگہ) (الْخَلَاءُ)


الفقه العقيدة أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


قضائے حاجت كے لیے مخصوص جگہ۔

الشرح المختصر :


’خلاء‘ ایسی جگہ کا نام ہے جو قضائے حاجت یعنی پیشاب و پاخانہ کرنے کے لیے مخصوص ہو، چاہے وہ جگہ عمارت کی شکل میں ہو یا کھلا میدان ہو۔ حُش اور بستان بھی اس کے ناموں میں سے ہیں۔

التعريف اللغوي المختصر :


ایسا کھلا میدان جس میں کوئی عمارت یا شخص نہ ہو۔ ’خلاء‘ کا لفظ ’تخلی‘ سے ماخوذ ہے، جس کا معنی ہے: کسی شے کا دوسری شے سے عاری و خالی ہونا۔ یہ 'پیشاب و پاخانہ کرنے کی جگہ' کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔