حواری (انصار و مددگار) (الْحَوَارِيُّون)

حواری (انصار و مددگار) (الْحَوَارِيُّون)


العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


انبیا علیہم السلام کے خاص اور چیدہ ساتھی۔

الشرح المختصر :


انبیا اور رسولوں کے برگزیدہ ساتھی جنھیں وہ اپنے پیغامات کے ساتھ دعوت کی نشر واشاعت یا تعلیم دین کے لیے مختلف اطراف میں بھیجتے ہیں۔ حواریوں میں عیسی علیہ السلام کے وہ ساتھی بھی شامل ہیں جنہوں نے آپ علیہ السلام کی نصرت اور تایید کی۔ علی الاطلاق سب سے افضل حواری ابوبکر الصدیق، عمر بن خطاب اور زبیر بن عوام رضی اللہ عنہم ہیں۔

التعريف اللغوي المختصر :


الحَوارِيُّونَ: یہ 'حواری' کی جمع ہے، جس سے مراد کسی کا خاص اور چیدہ آدمی ہے۔ 'حواری' کا لفظ دراصل 'حَوَر' سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے شدید سفیدی۔ ’حواریون‘ کے لفظ کا اطلاق عیسی علیہ السلام کے انصار پر ہوتا ہے۔ نیز ہر وہ شخص جو کسی نبی کی بڑھ چڑھ کر نصرت کرتا ہے اسے 'حواری' کہا جاتا ہے۔