حُسنِ معاشرت، اچھے انداز میں میل جول رکھنا۔ (حُسْنُ الْعِشْرَةِ)

حُسنِ معاشرت، اچھے انداز میں میل جول رکھنا۔ (حُسْنُ الْعِشْرَةِ)


الفقه الثقافة والدعوة التربية والسلوك أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


دوسروں سے تعامل میں ان کے حقوق و آداب کی ادائیگی کرنا اور انہیں تکلیف دینے سے باز رہنا۔

الشرح المختصر :


’حُسنِ معاشرت ‘سے مراد یہ ہے کہ انسان جس سے ملے اور جس سے میل جول رکھے ان سے اچھے اخلاق سے پیش آئے جیسے والدین ،قریبی رشتہ دار ، یتیم ، مساکین، پڑوسی ، دوست اور دیگر ہر قسم کے لوگ۔انہیں فعلی اور قولی طور پر یا شرعی یا عرف عام میں جو شے ناپسندیدہ سمجھی جاتی ہے اس کے ذریعے تکلیف نہ دے بلکہ صبر و رحمت اور شفقت و مہربانی سے پیش آئے اوران میں سے ہر ایک سے ویسا ہی معاملہ کرے جیسا کہ وہ خود اپنے لیے پسند کرتا ہے۔