حُسنِ ظن (حُسْنُ الظَّنِّ)

حُسنِ ظن (حُسْنُ الظَّنِّ)


التربية والسلوك

المعنى الاصطلاحي :


اچھے پہلو کا عقیدہ رکھنا اور اسے بُرے پہلو پر ترجیح دینا۔

الشرح المختصر :


حسنِ ظن کی تین قسمیں ہیں: پہلی قسم: اللہ کے ساتھ حسنِ ظن رکھنا۔ اسے امید کہتے ہیں اور یہی حسن عمل ہے۔ بندے کو حسن عمل پر جو شے ابھارتی ہے وہ اس کا اللہ کے ساتھ یہ حسن ظن ہوتا ہے کہ وہ اسے اس کے اعمال پر جزا اور ثواب دے گا اور انہیں قبول کرے گا۔ دوسری قسم: انسانوں کے ساتھ حسنِ ظن رکھنا۔ اس سے مراد یہ ہے کہ وہ ان کے اقوال و افعال کو سب سے اچھے اور خوبصورت محمل (معنی) پر محمول کرے۔ تیسری قسم: اپنے آپ سے حسن ظن رکھنا۔ یہ مذموم ہے۔ کیونکہ یہ اس شخص کو اپنے نفس کا کامل مراقبہ کرنے سے روکتا ہے اور اس پر امور کو مشتبہ بنا دیتا ہے، جس کی وجہ سے اسے برائیاں اچھائیاں نظر آتی ہیں اور معیوب باتیں خوبیاں دکھائی دینے لگتی ہیں۔ جو شخص اپنے آپ سے حسن ظن رکھتا ہے وہ اپنے آپ سے سب سے زیادہ ناواقف شخص ہے۔