جَدّ، دادا، نانا۔ (الْجَدُّ)

جَدّ، دادا، نانا۔ (الْجَدُّ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


باپ کا باپ یا ماں کا باپ چاہے وہ نسبی طور پر کتنا ہی اوپر کیوں نہ ہو (دادا کا باپ، نانا کا باپ اسی طرح اوپر) ۔ (2)

الشرح المختصر :


’جَدّ‘: باپ کا باپ یا ماں کا باپ جو نسبی طور پر کتنا ہی اوپر چلے جائے یعنی اس کے اور باپ کے مابین ولادت کا رشتہ ہو ۔ ’جد‘ رضاعت کی وجہ سے بھی ہوتا ہے جس کا سبب یہ ہوتا ہے کہ باپ نے رضاعی جد کی بیوی کا دودھ پیا ہوتاہے۔ جد کی دو اقسام ہیں:’جد صحیح‘: جس کی نسبت میں ماں نہ آئے۔جیسے باپ کا باپ چاہے جتنا بھی اوپر چلے جائیں۔ جدِّ فاسد: جس کی میت کی طرف نسبت میں کوئی عورت آتی ہو جیسے باپ کی ماں کا باپ خواہ وہ اس سے بھی اوپر کے سلسلے کا ہو۔

التعريف اللغوي المختصر :


’جَدّ‘ باپ كا باپ اور ماں کا باپ، (دادا اور نانا)۔