تِوَلہ (محبت کا تعویذ) (التّوَلَة)
العقيدة
المعنى الاصطلاحي :
یہ ایک قسم کا جادو ہے جو شوہر کے دل میں بیوی یا بیوی کے دل میں شوہر کی محبت ڈالنے کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے۔
الشرح المختصر :
تولہ: یہ ایک ایسی چیز ہے جو شوہر یا بیوی پر لٹکاتے ہیں اور اس کے بارے میں یہ زعم رکھتے ہیں کہ یہ ان دونوں میں سے ہر ایک کے دل میں دوسرے کی محبت پیدا کر دیتی ہے۔ حالانکہ یہ شرک ہے، کیوںکہ یہ محبت پیدا کرنے کا کوئی شرعی یا قدری (تکوینی) سبب نہیں ہے۔ اسی کی طرح ’دَبْلَہ‘ بھی ہے۔ یہ ایک انگوٹھی ہوتی ہے جو شادی کے موقع پر شوہر کو پہنائی جاتی ہے۔ اگر شوہر اس کو اتار دے تو عورت کہتی ہے کہ شوہر اس سے محبت نہیں کرتا ہے۔ کیوںکہ اس کے متعلق وہ نفع اور نقصان کا عقیدہ رکھتے ہیں۔
التعريف اللغوي المختصر :
تولہ: یہ تعویذ کی ایک قسم ہے جو مرد کے دل میں اس کی بیوی کی محبت پیدا کرنے کے لیے جادو کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے: ”تالَ، يَتول“ یعنی اس نے تولہ (یعنی جادو) کا علاج کرایا، تِوَلہ سے مراد جادو ہے۔