کسی سے اعتراف جرم و گناہ کرانا۔ (التَّقْرِيْر)
الحديث أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
ملزم سے اقرار کرنے کو کہنا۔
الشرح المختصر :
تقریر: اس کا معنی یہ ہے کہ قاضی مدعا علیہ سے مدعی کے دعوے کا جواب مانگے چاہے وہ اقرار واعتراف کی شکل میں ہو یا انکار کرکے ہو۔ اور جب الزام کے صحیح ہونے پر کوئی قرینہ دلالت کرے تو مدعا علیہ کو اقرار واعتراف کرنے کو کہنا۔ اقرار سے مراد یہ بتانا ہے کہ کسی اور کا اس شخص کے ذمہ کوئی حق ہے۔
التعريف اللغوي المختصر :
تقریر: ثابت کرنا اور قادر بنانا۔ اس کے یہ معانی بھی آتے ہیں: وضاحت کرنا، تحقیق کرنا اور کسی بات پر راضی ہونا۔