صفوں کی درستگی (التَّسْوِيَة)

صفوں کی درستگی (التَّسْوِيَة)


علوم القرآن أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


نماز میں صفیں بنانا بایں طور کہ وہ باہم ملی ہوئی ہوں، بالکل سیدھی ہوں اور ان میں کوئی کجی اور خالی جگہ نہ ہو۔

الشرح المختصر :


تسویۃ الصفوف: اس سے مراد ہے پاؤں اور کندھوں کو ایک دوسرے کی سیدھ میں اور قریب لاکر صفوں کو درست کرنا بایں طور کہ نمازی ایک دوسرے سے آگے نہ ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ صف میں خالی جگہیں بھی نہ چھوٹنے پائیں، کندھا کندھے کے ساتھ اور ٹخنہ ٹخنے کے ساتھ ہو۔

التعريف اللغوي المختصر :


’تسویہ‘ ہم مثل بنانا۔ یہ لفظ مُفَاضَلہ (ایک دوسرے سے آگے بڑھنا، غالب آنا) کی ضد ہے۔ یہ عدل وانصاف، کسی شے کو سیدھا اور درست کرنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔