ترادُف (ایک ہی شے کا کئی نام ہونا) (التَّرَادُف)
علوم القرآن أصول الفقه العقيدة
المعنى الاصطلاحي :
ایک ہی مسمیٰ (وجود) کے کئی نام ہونا۔
الشرح المختصر :
ترادُف: متعدد الفاظ کا ایک معنی میں مشترک ہونا، یا ایک ہی مسمیٰ (وجود) کے کئی نام ہونا۔ ترادُف کی ایک مثال اللہ تعالی کے اسمائے حسنیٰ ہیں۔ یہ اسمائے حسنیٰ اعلام بھی ہیں اور اوصاف بھی۔ اعلام اس اعتبار سے کہ یہ ذات پر دلالت کرتے ہیں اور اوصاف ان معانی کے اعتبار سے جن پر یہ دلالت کرتے ہیں۔ پہلے اعتبار سے یہ مترادف ہیں کیونکہ یہ ایک ہی مسمی پر دلالت کرتے ہیں، جو کہ اللہ تعالی کی ذات ہے۔ البتہ دوسرے اعتبار سے یہ مترادف نہیں ہیں؛ بلکہ متبائن ہیں، اور ان میں سے بعض اسما دوسری صفات کے ساتھ متداخل میں سے ہوتے ہیں۔
التعريف اللغوي المختصر :
ترادُفْ: لگاتار اور مسلسل ہونا۔ اسی سے کہا جاتا ہے: ”تَرادَفا“ یعنی ایک دوسرے کے پیچھے ہونا، ایک دوسرے کے پیچھے سوار ہونا۔ 'تَرادُفُ الكَلِمَتَيْن' کا معنی ہے ’دو لفظوں کا ہم معنی ہونا‘۔