بدھ مت (الْبُوذِيَّة)

بدھ مت (الْبُوذِيَّة)


العقيدة الثقافة والدعوة

المعنى الاصطلاحي :


ایک بت پرست مذہب جس کا عقیدہ ہے کہ گوتم بدھ اللہ کا بیٹا ہے جو انسانیت کو اس کے مصائب اور مشکلات سے نجات دینے والا ہے۔

الشرح المختصر :


بدھ مت: ایک مذہب ہے جس کی بنیاد سدھارتھ گوتم (560-480 قبل مسیح) نے رکھی، جس کا لقب بدھا تھا۔ بدھا کا معنی ہے: عالم۔ اسے ساکیہ منی کا لقب بھی دیا جاتا ہے جس کا معنی ہے: معتکف۔ بدھ مت کے پیروکاروں کے عقیدے کی رو سے بدھ اللہ کا بیٹا ہے جو انسانیت کو اس کے مصائب اور مشکلات سے نجات دلانے والا ہے اور یہ کہ وہ ان کی سب خطاؤں کا بوجھ اٹھاتا ہے۔ بدھ مت در اصل ایک خود ساختہ فلسفہ ہے جس نے دینی رنگ ڈھنگ اپنا لیا۔ اس کا ظہور ہندوستان میں پانچویں صدی عیسوی قبل مسیح میں ہندو برہمنی مذہب کے بعد ہوا۔ ابتدا میں بدھ مت ہندومذہب کا مزاحم تھا اور انسان اس کی توجہ کا مرکز تھا۔ اسی طرح اس میں تصوف، خشونت کو اختیار کرنے اور عیش و آرام کو ترک کرنے اور محبت و درگزر اور اچھے اعمال کرنے کی دعوت تھی۔ اپنے بانی کی موت کے بعد یہ بت پرستانہ باطل عقائد میں بدل گیا۔ اس دین کے پیروکاروں نے اس کے بانی کے متعلق اتنا زیادہ غلو کیا کہ اسے خدا ہی بنا دیا۔ قدیم بدھ مت جدید بدھ مت سے مختلف ہے بایں طور کہ پہلے پر اخلاقی رنگ نمایاں تھا جب کہ جدید بدھ مت کائنات اور زندگی کے بارے میں فلسفیانہ آراء اورعقلی قیاسات سے ملی جلی بدھا کی تعلیمات پر مشتمل ہے۔ بدھ مت کے پیرو کاروں کی دو اقسام ہیں: 1۔ بدھ مت کے مذہبی پیرو: یہ وہ لوگ ہیں جو بدھا کی تمام تعلیمات اور احکامات کو اپناتے ہیں۔ 2۔ بدھ مت کے عام پیرو: یہ صرف بعض تعلیمات اور احکامات پر عمل کرنے پر اکتفا کرتے ہیں۔ جنوبی ایشیا خاص طور پر سری لنکا اور برما میں بدھ مت کی بعض ابتدائی اشکال ابھی تک موجود ہیں جب کہ شمال میں خاص طور پر چین اور جاپان میں اس کی پیچیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور یہ دو فرقوں میں تقسیم ہو گیا ہے جو یہ ہیں: 1۔ مہایان کا مسلک (شمالی علاقوں کا مسلک ): یہ مسلک بدھا کو خدا تسلیم کرنے، اس کی عبادت کرنےا ور اس کے نقش قدم پر چلنے کی دعوت دیتا ہے۔ 2۔ ہنیان کا مسلک (جنوبی علاقوں کا مسلک): یہ مسلک بدھا کی تعلیمات کا پاسبان ہے۔اس مسلک کے ماننے والوں کے نزدیک بدھا ایک عظیم اخلاقی معلم تھا جو روحانی پاکیزگی کے بلند درجے پر پہنچ چکا تھا۔