نیکی اور فرماں برداری (البِرُّ)
العقيدة الفقه الثقافة والدعوة أصول الفقه التربية والسلوك
المعنى الاصطلاحي :
وہ عمل جو اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے قریب کردے۔
الشرح المختصر :
’بِرّ‘ ایک ایسا لفظ ہے جو احسان کے تمام کاموں اور سبھی خصالِ خیر کو شامل ہے، جیسے والدین کی عزت و اکرام اور ان کی اطاعت کرنا وغیرہ۔ ’بِر‘ کی دو قسمیں ہیں: 1- ’صلہ‘: اس سے مراد بطورِ ثواب بغیر کسی مطلوبہ عوض کے مال وجاہ، وقت اور دیگر چیزیں خیر کے کاموں میں خرچ کرنا، چاہے یہ خرچ کرنا کسی قریبی کے لیے ہو یا دور والے کے لیے ہو۔ 2- ’معروف‘: اس سے مراد قول اور صالح عمل ہے۔ ’قولِ معروف‘ سے مراد اچھا کلام اور بہترین گفتگو ہے جیسے کسی کو سلام کرنا وغیرہ۔ جب کہ ’عملِ معروف‘ سے مراد ہر وہ اچھا عمل ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے اور اس پر زور دیا ہے، جیسے دیگر تمام بدنی عبادات وغیرہ۔
التعريف اللغوي المختصر :
لفظِ ’بِرّ‘ سے مراد اطاعت وفرماں برداری ہے۔ یہ احسان اور خیر کے معنی میں بھی آتا ہے۔ اس کی ضد نافرمانی اور برا سلوک کرنا ہے۔ لفظِ ’بر‘ کا اصل معنی ’سچائی‘ ہوتا ہے۔