مخفی ہونے کے بعد ظاہر ہونا، رائے کا ظہور، رائے کی تبدیلی، رائے ۔ (البَدَاء)
العقيدة
المعنى الاصطلاحي :
یہ عقیدہ رکھنا کہ اشیاء اللہ کے علم کے بغیر اچانک وقوع پذیر ہوجاتی ہیں یا پھر اللہ کے علم کے برخلاف واقع ہوجاتی ہیں۔ (2)
الشرح المختصر :
الله تعالی کی طرف ’بداء‘ کی نسبت کرنا درست نہیں ہے کیونکہ اس سے یہ بات لازم آتی ہے کہ (نعوذ باللہ) اللہ پہلے جاہل تھا اور بعدازاں اس کے لئے علم کا حدوث ہوا۔ اور یہ دونوں باتیں محال ہیں ۔ یہ عقیدہ رکھنا ایک بہت بڑا کفر ہے ۔ ’بداء‘ ایک شیعی اور باطل عقیدہ ہے جسے شیعوں نے یہود سے لیا ہے۔
التعريف اللغوي المختصر :
’بَداء‘: یہ بَدَا فعل کا مصدر ہے جس کا معنی ہے ’’مخفی ہونے کے بعد ظاہر ہونا‘‘۔ اس کا معنی "رائے تبدیل ہونا" یا پھر "نئی رائے سامنے آنا" بھی آتا ہے۔