اہل رائے (اصحابِ حل و عقد) (أَهْلُ الرَّأْي)
الحديث العقيدة أصول الفقه الفقه الثقافة والدعوة
المعنى الاصطلاحي :
مشورہ دینے کی صلاحیت رکھنے والے افراد جو حکمران وغیرہ کو مشورہ دیتے ہیں اور اسے نصیحت کرتے ہیں جیسے علماء اور بڑے لوگ وغیرہ۔
الشرح المختصر :
اہل رائے سے مراد اصحابِ حل و عقد اور وہ چنیدہ افراد ہیں جو علم، امانت داری اور تجربے جیسی صفات سے متصف ہوتے ہیں، جن سے مشورہ لینا ذمہ داران اور مسلمانوں کے حکمرانوں پر لازم ہوتا ہے تاکہ مسائل اور مشکلات میں غور وفکر کے ذریعے ان کا مناسب حل تلاش کیا جا سکے۔