حکومت، امارت (الإِمِارَةُ)

حکومت، امارت (الإِمِارَةُ)


العقيدة الفقه الثقافة والدعوة أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


کسی ملک کا سب سے بڑا حکومتی منصب۔

الشرح المختصر :


امارت کی دو اقسام ہیں۔ 1۔ امارت عام: اس سے مراد خلافت اور امامت کبری ٰہے۔ 2۔ امارت خاص : جس کا مقصد فروض کفایہ میں سے کسی معین فرض کو پورا کرنا ہوتا ہے اس کے علاوہ کسی کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔ جیسے ’امارت قضاء ‘، ’امارت جہاد ‘، ’صدقات کو جمع کرنے کی امارت ‘۔ ’امارت‘ بعض اوقات کسی معین جگہ کے ساتھ خاص ہوتی ہے جیسے کسی خاص خطہ زمین یا علاقے کی امارت یا پھر کسی وقت کے ساتھ خاص ہوتی ہے جیسے حاجیوں وغیرہ پر امیر ہونا۔

التعريف اللغوي المختصر :


امارت: حكومت۔ اس کا اطلاق منصب حاکم پر بھی ہوتا ہے اور اس علاقے پر بھی جس پر اس کی حکومت ہے۔ اس کا معنی سربراہی، لیڈرشپ اور اقتدار بھی آتا ہے۔